Tuesday, January 7, 2025
ہومHealth and Educationپشاور: ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور: ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق


فائل فوٹو

پشاور کے مختلف علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق نرے خوڑ، شاہین ٹاؤن اور تاج آباد میں پولیو وائرس موجود ہے، وائرس کی موجودگی کی وجہ مختلف علاقوں سے لوگوں کی پشاور آمدورفت ہے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ چترال، دیر اپر اور دیر لویئر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کر دی ہے، مہم میں 3 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ جو والدین بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائیں، ان کے شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں