Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessمرغی کے گوشت کی قیمت 25 روپے فی کلو کم کر دی...

مرغی کے گوشت کی قیمت 25 روپے فی کلو کم کر دی جائے گی اطلاق کب سے ہو گا؟ جانیے



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب  حکومت اور پولٹری ایسوسی ایشن کے اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران رمضان بازاروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 25 روپے فی کلو کم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

 نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق رمضان پیکج کی مانیٹرنگ کیلئے قائم صوبائی وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین اور وزیر صنعت چوہدری شافع نے شرکت کی۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی جس میں صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید بھی شامل تھے۔

اجلاس میں مرغی کے گوشت کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 10 روپے کلو اور رمضان بازاروں میں 25 روپے فی کلو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گا۔ وزیر صنعت پنجاب شافع حسین کا کہنا تھا کہ اشیا کی قیمتیں نیچے لائیں گے۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے اجلاس کے دوران ٹولنٹن مارکیٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں