پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
بدھ کے روز جاری کردہ اعلامیہ میں پی سی بی نے اعلان کیا کہ نیوزی لینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔
اعلامیہ کے مطابق مہمان سکواڈ 14 اپریل کو دارالحکومت پہنچے گا اور 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، اس کے بعد، دونوں ٹیم لاہور جائیں گی جہاں بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ دو ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے پانچوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے شروع ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں مناسب نرخوں پر مقرر کی جائیں گی اور ٹکٹیں منتخب ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر اور pcb.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گی جبکہ ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
کیویز ٹیم 17 ماہ کے عرصے کے دوران پاکستان کا تیسرا دورہ کر رہی ہے، اس سے قبل مہمان ٹیم نے دسمبر 2022 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
اسی سال کے آخر میں کیویز نے 10 وائٹ بال میچوں میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جو کہ لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔
سیریز کا شیڈول
14 اپریل، نیوزی لینڈ کی پاکستان آمد
16 اور 17 اپریل۔ پریکٹس
18 اپریل، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، راولپنڈی
20 اپریل، دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، راولپنڈی
21 اپریل، تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، راولپنڈی
25 اپریل، چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، لاہور
27 اپریل، پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، لاہور
Ad powered by advergic.com