Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessڈالر کے بعد دیگر کرنسیاں بھی روپے کو پچھاڑنے لگیں

ڈالر کے بعد دیگر کرنسیاں بھی روپے کو پچھاڑنے لگیں



(اشرف خان) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279.26 روپے سے بڑھ کر 279.31 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 282.05 روپے کی سطح پر برقرار  رہا ، دیگر کرنسیوں میں یورو23 پیسے اضافے سے 304.74 روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاونڈ  کی بات کی جائے تو اس کی قدر میں 77 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کے بعد اس کی قیمت 356.25روپے تک پہنچ گئی ،امارتی درہم ایک  پیسے مہنگا ہونے کے بعد 76.70 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال ایک پیسے کم ہوکر 74.89 روپے کا ہوگیا۔ 
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منفی اختتام ہوا ، 100 انڈیکس 225 پوائنٹس کی کمی سے 65 ہزار 726 کی سطح پر بند ہوا ، کاروبار کے دوران 16 ارب مالیت کے 39 کروڑ 65 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں :عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دے دی ،کتنے اور کون کونسے نام شامل کیے گئے؟جانیے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں