Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsدو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے جج محمد بشیر ریٹائر...

دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے جج محمد بشیر ریٹائر ہو گئے


دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائرڈ ہوگئے، جج محمد بشیر نے نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی کو سزائیں سُنائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 12سال بعد ریٹائرہوگئے، جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے اور 12 سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے۔

جج محمد بشیر نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سُنائی تھی۔ جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے۔

اس کے علاوہ جج محمد بشیر نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز بھی سنے۔

جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں