Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanوزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر نوٹس لے لیا


چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے معاملے پر سندھ کے خدشات کا وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں رابطہ ہوا ہے۔

وزیر آبپاشی کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے گا۔

وزیر آبپاشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے مؤقف اپنایا کہ سی سی آئی میں طے ہوچکاچیئرمین کی تعیناتی روٹیشن بنیاد پر صوبوں کے ممبر سے ہوگی۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے مؤقف کو مان لیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں