کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ریلویزنے پچاس ڈبوں پر مشتمل ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مال گاڑی چلادی۔
نجی ٹی وی سماکے مطابق مال گاڑی دو ہزار پانچ سو فٹ سے زائد طویل ٹرین پچاس ہاپر ویگنوں پر مشتمل ہے۔ سنگل انجن پر چلنے والی مال گاڑی میں تین ہزارٹن وزن لے جایا جاسکے گا۔ طویل ترین فریٹ ٹرین نے پپری یارڈ سے کوٹری کے درمیان آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کیا۔ ایک سو ستائیس کلومیٹر کے فاصلے میں ٹرین ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی گئی۔ محکمہ ریلویز جلد طویل ترین ٹرین کو باقاعدہ فلیٹ کا حصہ بنائے گا۔
اس سے قبل زیادہ سے زیادہ چالیس ڈبوں پر مشتمل ٹرین چلائی جاتی تھی۔ کراچی سے اس وقت یومیہ دس سے زائد فریٹ ٹرینیں اندرون ملک روانہ ہورہی ہیں۔