Friday, January 3, 2025
ہومHealth and Educationخشک جلد کے لیے بہترین قدرتی ماسک

خشک جلد کے لیے بہترین قدرتی ماسک


مختلف جلد مختلف ساخت اور ٹونز رکھتی ہے جبکہ ہر ایک کو اسپیشل کیئر کی ضرورت ہوتی ہے

خشک ڈی ہائیڈریٹ اور بے رونق جلد کا خیال رکھنا ایک چیلنج ہے۔ اس کے لیے چند گھریلو نسخے یقینا کام آ سکتے ہیں۔ ٹماٹر کو پیس لیں اور انہیں ملتانی مٹی کے ساتھ مکس کر لیں۔ عرق گلاب کے چار قطرے اور تازہ پودینے کی پتیوں کا پیسٹ بھی اس میں شامل کر لیں۔ اس مکسچر کو 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا لیں ۔

ٹماٹر کے جوس میں ایک چمچ شہد، چند قطرے عرق گلاب یا سادہ پانی ملا لیں اور اسے ایک آئس ٹرے میں جما لیں اور ان کیوبس سے اپنے چہرے کا مساج کریں۔ ایک پسے ہوئے آلو میں آدھا لیموں نچوڑ لیں۔ ایک چمچ بیسن ڈال کر اسکا پیسٹ بنالیں اوراس مکسچر کو منہ دھونے سے پہلے 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا لیں۔

آدھا چمچ تازہ کریم (ملائی) میں آدھا چائے کا چمچ صندل کی لکڑی اور ایک چٹکی ہلدی ڈال کر ایک پیسٹ بنا لیں اس مکسچر کو اپنے چہرے اور گردن پر لگا لیں۔

ٹماٹر یا کھیرے کے ٹکروں کو لے کرانہیں جلد پر رگڑیں۔ چکنی جلد کے لیے ٹماٹر کے ٹکڑے زیادہ بہتر رہتے ہیں۔

جو کہ اضافی تیل کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اگرچند قطرے زیتون کے تیل کے بھی اس میں شامل کر دیا جائے تو یہ جلد کو نئی قدرتی چمک دے سکتا ہے۔

ایک چمچ دہی میں ایک چمچ ٹماٹر جوس اور دو قطرے زیتون کا تیل شامل کریں اوراس مکسچر کو برش کی مدد سے اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں