Thursday, December 26, 2024
ہومHealth and Educationخواتین کیلئے 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند ناکافی ہے: تحقیق

خواتین کیلئے 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند ناکافی ہے: تحقیق


— فائل فوٹو

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ بہتر انداز میں کام کرنے کے لیے دن میں 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند بے حد ضروری ہے۔

تاہم خواتین کے لیے ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ خواتین کو 8 گھنٹوں سے زائد کی نیند درکار ہوتی ہے تاکہ وہ دن بھر بہتر اور چاق و چوبند انداز میں کام کرسکیں۔

نیند کے عالمی دن کی مناسبت سے برطانیہ میں کی گئی ماضی کی ایک تحقیق ایک بار پھر منظر عام پر آئی ہے جس کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

نیند انسانی صحت اور دماغی چستی کا لازمی جز ہے جس کی کمی انسان کی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے اس لیےعام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ مردوں کو زیادہ نیند اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے، بلکہ خواتین کو مردوں کے مقابلے 20 منٹ زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

محقیقن کے مطابق خواتین کا دماغ دن بھر مختلف اور زیادہ سخت کام کرتا ہے اس لیے انہیں مردوں کے مقابلے میں کم از کم 20 منٹ روزانہ زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

اچھی نیند کیوں ضروری ہے؟

ماہرین کے مطابق اچھی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے سب سے اہم عنصر نیند ہے۔

اچھی نیند دماغ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے ساتھ اسے مزید بڑھاتی ہے، اس کے ساتھ بھر پور نیند بہتر قلبی صحت، اہضمام، بہتر نظام ہاضمہ، اچھی جلد اور بالوں کے علاوہ لمبی عمر کے لیے بھی ضروری ہے۔

معیاری نیند آپ کو اپنے جذبات کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لیے بھی تیار کرتی ہے۔

وہ افراد جو بھر پور سوتے ہیں، انہیں اضطراب اور افسردگی جیسی کیفیات کا کم و بیش سامنا رہتا اور ایسے افراد اپنے روز مرہ کے معموملاتِ زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اگر طویل عرصے تک میعاری نیند کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد میں اعصابی امراض جیسے ڈیمنشیا اور الزائمر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اس کے ساتھ ہی ایسے افراد کو موٹاپے، امراضِ قلب اور فالج بھی ہوسکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں