Monday, December 30, 2024
ہومWorldامریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان4فٹ برفباری ریکارڈ

امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان4فٹ برفباری ریکارڈ



(24 نیوز) امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان نے زور پکڑ لیا، ہر طرف 4 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برفانی طوفان سے ریاست کولوراڈو کے مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، برفانی طوفان کے سبب ریاست کولوراڈو میں سکول دفاتر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ 800 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان کی وجہ سے ایک لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ریاست کنساس کے مختلف علاقوں میں شدید برفانی طوفان کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیٹ مڈلٹن نے شاہی خاندان میں شادی سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں