اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی مشہور کار ساز کمپنی ’ اٹلس ہونڈا‘ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہونڈا سٹی کی قیمتوں میں بھاری کمی کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا اٹلس کی جانب سے اپنا باضابطہ نوٹیفکیشن ڈیلز کو جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے ۔
ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں ٖفروخت ہو رہی تھی ۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 مارچ سے ہو گا ۔