Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanافتخار چوہدری کا عمران خان پر 20 ارب ہرجانے کا دعویٰ خارج

افتخار چوہدری کا عمران خان پر 20 ارب ہرجانے کا دعویٰ خارج


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر 20 ارب روپے ہرجانہ کا دعوی خارج کردیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر کیا گیا دعویٰ خارج کر دیا، 2013ء انتخابی دھاندلی کے الزامات پر جنوری 2015ء میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے دعویٰ دائر کیا تھا اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج حسینہ ثقلین نے چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔

ہتک عزت دعویٰ میں کہا گیا تھا بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کی بوچھاڑ کی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ دعویٰ کے مطابق 27 جون 2014ء کے بیان میں بانی پی ٹی آئی نے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ہتک عزت کا دعویٰ چھ ماہ 24 دن بعد 20 جنوری 2015 کو دائر ہوا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ 2002ء کے قانون کے مطابق چھ ماہ کے اندر دعوی دائر کرنا ضروری ہے، قانونی طور پر توہین آمیز بیان کے چھ ماہ کے دوران دعوی دائر نہیں ہوا، اس بنیاد پر سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا دعویٰ خارج کیا جاتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں