Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessرمضان کے پہلے ہفتے ہی سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر شہریوں...

رمضان کے پہلے ہفتے ہی سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر شہریوں نے سر پکڑ لیے



(فاطمہ جان،کاوش میمن،بسیم افتخار)رمضان المبارک میں منافع خوربےلگام ہوگئے،ہفتےکےاختتام پربھی سبزیاں سستی نہ ہوسکیں تووہیں سبزیوں کی من مانی قیمتیں مقررکرکے سرکاری نرخ نامہ کوپس پشت ڈال دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  رمضان تو آگیا مگر مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا، پھلوں اور سبزیوں کے دام آسمان چھو رہے ہیں، سفید پوش طبقہ سحر و افطار کے لیے خریداری سے کترانے لگا ،کراچی  منڈی میں سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،پیاز سرکاری قیمت سے 40 روپے کلو اضافے کے ساتھ 240 روپے کلو میں فروخت جبکہ کمشنر کراچی نے پیاز کے سرکاری ریٹ 184روپے مقرر کئے ہیں۔

سرکاری ریٹ اور منڈی کی من مانی قیمتوں نے سر پکڑنے پر مجبور کردیا،آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتوں کو پڑ لگ گئے،پیاز  کی سرکاری قیمت 184، منڈی میں 240روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے،آلو 60 سے 80 روپے کلو تک فروخت،ٹماٹر سرکاری قیمت 138 روپےکلو، گاجر کی سرکاری قیمت 25 منڈی میں 30 سے 60 روپےکلو ،مٹر 130 سے 150 روپے کلو،بھنڈی کی  سرکاری قیمت 236 منڈی  میں  250سے 300 روپے کلوفروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل بنانے کیلئے دونو ں ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اس کے علاوہ لہسن کی  سرکاری قیمت 598روپےکلوکےبجائے640روپےکلوتک دستیاب،ادرک  کی سرکاری قیمت 495روپےکلو،منڈی میں 640روپے کلوتک فروخت ہونےلگی۔
لیموں سرکاری قیمت 368روپےکےبرعکس 480روپےکلوتک جاپہنچا اور مرچیں 253روپےکےبجائے400روپےکلوتک فروخت کی جارہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں