Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsرمضان میں نیند کیسے پوری کی جائے؟ طبی ماہر نے طریقے بتادیے

رمضان میں نیند کیسے پوری کی جائے؟ طبی ماہر نے طریقے بتادیے


اچھی نیند صحت کے لیے انتہائی اہم ہے اور اگر نیند کے معمول میں خلل پیدا ہوجائے تو انسان سر درد، غنودگی اور بے چینی میں مبتلا رہتا ہے۔

رمضان کے دنوں میں نیند کے اوقات میں تبدیلی آتی ہے، بالخصوص کچھ لوگوں کو افطاری کے بعد نیند نہیں آتی اور سحری تک جاگتے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

لندن سلیپ سینٹر دبئی کی ٹیکنولوجسٹ کیٹ برڈل کا کہنا ہے کہ نیند کے اوقات میں اچانک تبدیلی دن میں آپ کے کام کو متاثر کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی جسم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اچھا کھانا پینا اور نیند پوری کرے، ہم جو کھائیں گے اسی کے اثرات ہمارے جسم میں ظاہر ہوں گے، ان تینوں میں کمی کی وجہ سے جسم میں تھکاوٹ، غنودگی اور چڑچڑاپن پیدا ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی جسم میں ہارمونز کو بھی متاثر کرتی ہے، جب نیند پوری نہیں ہوگی تو آپ کی بھوک میں اضافہ ہوگا جو روزے کی حالت میں پریشانی کا باعث ہے۔

رمضان میں بہتر نیند کے لیے یہ تجاویز آزمائی جاسکتی ہیں:

رمضان میں کتنے گھنٹے نیند کریں؟

اگر آپ صبح سویرے دفتر جاتے ہیں تو تراویح کے بعد سحری تک کم از کم 4 گھنٹے سونے کی عادت ڈالیں اور سحری اور نماز کے بعد 2 گھنٹے کی نیند سے رات بھر کی نیند کا کم از کم دورانیہ 6 گھنٹے ہو جائے گا۔

دوسری جانب گھریلو خواتین سحری کے بعد کم ازکم 5 گھنٹے اور افطاری کے بعد کم ازکم 4 گھنٹے نیند پوری کریں اس سے نیند کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 9 گھنٹے ہوجائے گا۔

جس طرح گھریلو خواتین کھانے پینے کو اوّلیت دیتی ہیں اسی طرح نیند کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے۔

عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر رنج کا کہنا ہے کہ اس بات کے شواہد ہیں کہ جو لوگ اچھی نیند لیتے ہیں وہ دن میں کم کھاتے پیتے ہیں، اس لیے روزے کے دوران اچھی نیند آپ کی کھانے کی خواہش کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

ایک ہی وقت پر سونے کی کوشش کریں

اکثر افراد کو نیند کی کمی کے باعث چڑچڑاپن اور شدید غصہ آتا ہے اور کچھ لوگ نیند کو ٹکڑوں میں پورا کرتے ہیں، جس سے ہمارے بائیولوجیکل نظام میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

اس کے لیے کوشش کریں کہ اپنی نیند کا پیٹرن ٹھیک رکھیں۔

افطار کے فوراً بعد نہ سوئیں بلکہ رات کو 10 سے 3 بجے تک سونے کی عادت بنائیں۔

غذا کا خیال رکھیں

نیند اور غذا کا تعلق انتہائی اہم ہے، افطار میں زیادہ چینی یا چربی والی غذاؤں کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ ان کو ہضم کرنے کے لیے جسم کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جس سے نیند متاثر ہوتی ہے۔

سونے کے وقت سے چند گھنٹے قبل چائے یا کافی کے استعمال سے گریز کریں تاکہ پرسکون نیند ممکن ہوسکے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں