Friday, December 27, 2024
ہومRegionalٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ہی ہے...

ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ہی ہے طلال چودھری



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کا کہنا ہے کہ ملک میں حکومت بن چکی ہے لیکن پی ٹی آئی کا وہی شور ہے،ہمارے پاس دھاندلی پربات کرنے کیلئے کوئی ٹائم نہیں، پاکستان کے اندر سے ٹی ٹی پی اور باہر سے پی ٹی آئی حملہ آور ہے،پی ٹی آئی ہم سے لڑے ملک سے دشمنی نہ کرے، ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ہی ہے،ٹی ٹی پی والے داڑھیاں رکھ کر پی ٹی آئی والے جینز پہن کر ملک کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی این آر او لینا چاہتی ہے۔

اس سے قبل رہنما ن لیگ فیصل آباد میں دم گھٹنے سے  جاں بحق ہونے والے 2 واسا ملازمین کے گھر پہنچے اورمتاثرہ خاندانوں کو 33 لاکھ 78 ہزار کے امدادی چیک دیئے، طلال چودھری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آصف ریگولر ملازم تھا اس کی بیوہ کو ریٹائرمنٹ تک تنخواہ دیں گے،آصف کو 33 لاکھ اور ورک چارج ملازم شان کو 78 ہزار کے واجبات دیدیے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں