Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessملک کے 35 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سکیم...

ملک کے 35 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سکیم کے خدوخال تیار ٹیکس کیسے وصول کیا جائیگا ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک کے 35 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سکیم کے خدوخال تیار کرلیے گئے ہیں ۔ٹیکس کیسے وصول کیا جائے گا اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آ یا ہے ۔ 

“جیو نیوز ” نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  تاجر طبقے سے ٹیکس ماہانہ بنیاد پر بجلی بل کے ذریعے وصول کرنے کا پلان ہے۔تاجروں سے ٹیکس بجلی بلوں کے ساتھ وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجلی کے بلوں میں تاجروں کیلئے ایک نیا کالم متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹیکس وصولی اصل شاپ اونر کے بجائے دکان پر کاروبار کرنے والے سے ہوگی، تاجروں کی سالانہ آمدنی کو 12 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق مجوزہ سکیم نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے لائی جاسکتی ہے اور آئی ایم ایف کو مجوزہ پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں