Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsعالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی


گولڈ مارکیٹس میں کل سونے کی لمبی چھلانگ کے بعد آج بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونا4200 روپےکمی کے بعد2 لاکھ 28 ہزار200 روپے پر آگیا،اس کےعلاوہ دس گرام کی سونےکی قیمت 3600 روپےکم ہو کر1 لاکھ95 ہزار 645 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 40 ڈالرکمی کےبعد2185 ڈالرپرآگیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4600 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔جبکہ عالمی منڈی میں 47 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں