Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessپاکستان اور سعودی عرب کے مابین 70 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ...

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 70 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبوں پر دستخط



(وسیم عظیم)پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 70 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبوں پر دستخط ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے  وفد کی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات  ہوئی ،سعودی وفد کی قیادت سلطان بن عبدالرحمان المرشد نے کی ،وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ نے 48 میگا واٹ کے شونٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دستخط کیے ، منصوبے پر 66.00 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی ،22 میگا واٹ کے جاگراں فور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دستخط کیے گئے ،منصوبے پر 41.00 ملین  ڈالر کے قرض معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور  چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایف ڈی سلطان بن عبدالرحمان المرشد نے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا چین میں بانڈز فروخت کرنے کا اعلان 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں