Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanلاہور پولیس کے جوانوں نے ڈاکوؤں کو دبوچ لیا

لاہور پولیس کے جوانوں نے ڈاکوؤں کو دبوچ لیا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس کے جوانوں کی بروقت کارروائی نے ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا۔

ہوا کچھ یوں کہ جوہر ٹاؤن کی ڈیری شاپ میں 4 ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس اہلکار پہنچ گئے۔پولیس کی فائرنگ سے بچنے کے لیے ڈاکوؤں نے کبھی ڈیپ فریزر کو تو کبھی کیش کیبنٹ کو ڈھال بنایا۔

تاہم سامنے مورچہ بند لاہور پولیس کے جوانوں نے انہیں فرار ہونے کا موقع نہیں دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دیگر 3 ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے جیسے ہی ہتھیار ڈال کر ہاتھ اوپر کیے تو یرغمال بنائے گئے افراد نے ان کی خوب دھنائی کی۔

پولیس اہلکاروں نے مداخلت کر کے ڈاکوؤں کو شہریوں سے بچایا اور تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہونے والے تمام ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں