Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationسرکہ کے حیرت انگیز استعمال جسے آپ نہیں جانتے

سرکہ کے حیرت انگیز استعمال جسے آپ نہیں جانتے



(ویب ڈیسک) سرکہ، اپنی تیزابیت اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے ساتھ، آپ کے گھر کے لیے ایک مؤثر قدرتی کلینر ہے۔

سرکہ ایک گھریلو مصنوعات ہے جسے ہم صرف کھانے میں استعمال کرنا جانتے ہیں لیکن آپ کو اس کے دیگر فوائد سے آگاہ ہونا چاہیے۔

سیب کاسرکہ، اگر سورج کی جلن پر لگایا جائے تو درد کو دور کرنے اور جلن کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے،سرکہ کی سوزش مخالف خصوصیات دھوپ کی وجہ سے ہونے والے سرخ نشانات کو دور کرنے کے لیے بھی مفید ہیں۔

کپڑوں سے دھبے دور کرتا ہے

شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ سرکہ کپڑوں سے ضدی دھبوں اور داغوں کو دور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ، سرکہ جب کپڑے دھونے کے لئے پانی میں ملایا جاتا ہے،

دھلتے ہوئے کپڑوں کو نرم کرنے کے لیے

یہ کپڑوں کو نرم کر سکتا ہے اور سخت کیمیکلز کے استعمال کے بغیر انہیں تازہ محسوس کروا سکتا ہے۔

شیشے اور کھڑکیوں کی صفائی کے لئے

بعض اوقات کچن اور باتھ روم کے سنک پر پانی کے دھبے پڑ جاتے ہیں جنہیں آسانی سے صاف نہیں کیا جا سکتا۔ بس ان داغوں پر سرکہ چھڑکیں اور چند منٹ بعد صاف کر دیں۔ اگر شیشے اور کھڑکیوں کو صاف کرنے کے لیے سرکہ اور پانی کو برابر وزن میں ملایا جائے تو ان کی چمک میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کے دوسرے عشرے میں بارش، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

چاندی کے برتنوں کو پالش کرنےکے لیے

سلور کے داغ دار برتنوں کی چمک بحال کرنے کے لیے اسے گرم پانی، آدھا کپ بیکنگ سوڈا، آدھا کپ نمک، اور ایک کپ خالص سفید سرکہ کے مکسچر میں بھگو دیں، جب تک کہ یہ اپنی چمک بحال نہ کر لیں ۔

سن برن میں آرام دیتا ہے

ایپل سائیڈرسرکہ کو اگر سن برن کے لئے لگایا جائے ،تو یہ درد سے نجات اور جلن کو کم کرنے میں مددگار ہوسکتا ہے ۔

سرکہ کی جلن کو دور کرنے والی خصوصیات سن برن سے ہونے والے سرخ نشانات کو دور کرنے کے لئے بھی مفید ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں