لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹر حارث رؤف نے پی سی بی کو خط میں غلطی کا اعتراف کرلیا، چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹر کو خوشخبری سنا دی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ ہمیں حارث رؤف کا خط آیا تھا اسے ٹریبونل کو بھیج دیا ہے،حارث رؤف نے خط میں لکھا کہ غلط فہمی ضرورہوئی ہے،مجھ سے غلط فیصلہ ہوگیا۔
محسن نقوی نے کہاکہ پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کردیا تاکہ وہ بھی واپس آئیں اور ٹھیک ہوں، چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ مجھے فکر تھی کہ وہ پہلے ہی انجری کا شکار ہیں،ان کے علاج کا مسئلہ چل رہا تھا،ان کا علاج کون کرائے گا،انشورنس ہے وہ ریکور کرے گا، وہ ہمارے سٹار پلیئر ہیں،ان کا خیال رکھنا بھی ہمارے لئے ضروری تھا۔