Sunday, December 29, 2024
ہومSportsفٹنس کیمپ سے باہر ہونے پر شاہنواز دہانی کا ردعمل سامنے آگیا

فٹنس کیمپ سے باہر ہونے پر شاہنواز دہانی کا ردعمل سامنے آگیا


نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل فٹنس کیمپ سے باہر ہونے پر شاہنواز دہانی بول پڑے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو آئندہ فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جو 26 مارچ سے کاکول میں آرمی بیس پر شروع ہوگا۔

یہ کیمپ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

پاکستان کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہنواز دہانی نے سخت تربیتی سیشن کے لیے منتخب کھلاڑیوں کے گروپ میں شامل نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں دہانی نے لکھا کہ میرے لیے کوئی افسوس نہیں کیونکہ میں اس کیمپ کے بعد بھی سب سے فٹ بالر رہوں گا۔

تربیتی کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہے:

بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں