Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanہمارا مکمل مینڈیٹ واپس نہیں ہواخالد مقبول صدیقی

ہمارا مکمل مینڈیٹ واپس نہیں ہواخالد مقبول صدیقی



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ہم نے بڑی مشکل سے اپنا مینڈیٹ واپس لیا ہے، یہ مکمل مینڈیٹ واپس نہیں ہوا ہے، پچھلی مردم شماری میں ایک کروڑ افراد کم دکھائے گئے تھے۔

پی سی ایس آئی آر آمد پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی تو بحرانوں سے نکل جائیں گے۔ہم نے 75 لاکھ لوگوں کو مردم شماری میں بازیاب کرایا ہے،  ہم ایک بار بھی ن لیگ کے پاس وزارتوں اور گورنر شپ کے لئے نہیں گئے، ن لیگ نے ہمیں خود حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کا گورنر شہری علاقے سے ہونا چاہیے، ہم نے کسی بھی مسئلے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، سندھ حکومت نے 15 سالوں سے سندھ کے شہری علاقوں کی تعلیم کونشانے پر رکھا ہوا تھا، ہم کوشش کریں گے کہ اس بحران سے سندھ کو نکالا جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں