Saturday, January 4, 2025
ہومWorldحماس کی نئی ویڈیو میں دو اسرائیلی یرغمالوں کی ہلاکت کا اعلان

حماس کی نئی ویڈیو میں دو اسرائیلی یرغمالوں کی ہلاکت کا اعلان


فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے پیر کو ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے میں یرغمال بنا کر غزہ لے جائے گئے افراد میں سے دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا میں نشر کی جانے والی ویڈیو میں ایک یرغمالی خاتون کو دکھایا گیا ہے جس کا نام نوا ارگمانی ہے اور اس کی عمر 26 سال ہے۔ وہ ویڈیو میں بتا رہی ہے کہ اس کے ساتھ یرغمال بنائے گئے افراد میں سے دو قید کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔

خاتون کے چہرے سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ یہ بیان جبر کے تحت دے رہی ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویڈیو کب بنائی گئی تھی۔

حماس نے اتوار کے روز ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں ارگمانی کو دو افراد کے ساتھ دکھایا گیا جو اس وقت زندہ تھے۔

ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں یوسف ایوی اوریواف ایک پریس کانفرنس میں اپنے عزیزوں یوسی شرابی اور اوفر اینگل کی تصویریں دکھا رہے ہیں جنہیں حماس کے عسکریت پسند یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ 30 اکتوبر 2023

اسرائیلی میڈیا میں ان دونوں کے متعلق بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک کا نام یوسی شرابی ہے۔ اس کی عمر 53 سال ہے جب کہ دوسرے شخص کا نام آئٹے سویرسکی ہےاور عمر 38 سال ہے۔

یہ وہی دونوں افراد ہیں جن کی ہلاکت کا اعلان پیر کی ویڈیو میں کیا گیا ہے۔

پیر کو جاری ہونے والی ویڈیو کے ساتھ حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں مغوی صہیونی فوج کی بمباری میں مارے گئے ۔

7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے اچانک اور ایک بڑے حملے میں جس کی اس سے قبل کوئی نظیر نہیں ملتی، عسکریت پسندوں نے 1200 کے لگ بھگ افراد کو ہلاک اور تقریباً 240 کو یرغمال بنا لیا تھا ۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے 132 غزہ میں موجود ہیں جب کہ 25 کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔

عسکریت پسند گروپ حماس، اسرائیل میں موجود فلسطینی قیدیوں کے تبادلے میں اب تک 110 یرغمال افراد کو رہا کر چکا ہے۔

ویڈیو جاری ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے حماس مغویوں کے خاندانوں پر نفسیاتی دباؤ کا حربہ استعمال کر رہا ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع یواف گیلانٹ غزہ کی پٹی کے قریب اپنے فوجیوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ 19 اکتوبر 2023

اسرائیل کے وزیر دفاع یواف گیلانٹ غزہ کی پٹی کے قریب اپنے فوجیوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ 19 اکتوبر 2023

انہوں نے کہا کہ فوج یرغمالوں کے خاندانوں کی مدد کر رہی ہے، اور انہیں کسی بھی پیش رفت سے باخبر رکھے ہوئے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے حماس کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ جس کے بعد اب ان کے پاس یہی باقی رہ گیا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کا نفسیاتی استحصال کر کے اسرائیلی معاشرے کے حساس اعصاب کو گزند پہچائیں۔

غزہ میں کسی بھی جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے، گیلنٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یرغمالوں کو گھر واپس لانے کا واحد راستہ “فوجی دباؤ” جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا بصورت دیگر کوئی بھی ہم سے بات نہیں کرے گا اور ہم کسی بھی معاہدے تک نہیں پہنچ سکیں گے۔

(اس رپورٹ کے لیے معلومات اے ایف پی سے لی گئیں ہیں)



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں