اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں دھاتی ڈور پھرنے سے کم سن بچہ زخمی ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکٹر جی الیون مرکز میں بچہ گاڑی کے سن روف سے باہر نکل کر کھڑا تھا کہ اچانک دھاتی ڈور گلے میں پھر گئی۔ زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پابندی کے باوجود اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں پتنگ بازی بلا خوف و خطر کی جا رہی ہے لیکن پولیس کی جانب سے پتنگ اور مانجھے کی فروخت اور اس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کا کریک ڈاؤن دیکھنے میں نہیں آرہا۔