محکمہ موسمیات نے آج سے ایک ہفتے کے لیے خیبر پختونخوا میں پھر سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو کہ 31 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بارشوں اور بارفباری کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت بھی کر دی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔