Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessپیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر کتنی لیوی عائد کرنے کی تجویز دیدی...

پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر کتنی لیوی عائد کرنے کی تجویز دیدی گئی ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر 



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر  20 سے30 روپے لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

نجی ٹی وی” جیونیوز” نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لیوی نان ٹیکس ریونیوکی مد میں عائد کرنے کی تجویز ہے اور اس کا مقصد ان مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاربن لیوی سے حاصل کرده ریونیو  وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی۔

خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے 60 روپے لیٹر  پیٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں