Tuesday, December 31, 2024
ہومSports آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پربھارتی کھلاڑی پر...

 آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پربھارتی کھلاڑی پر 12 لاکھ کا جرمانہ



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بھارتی بلے باز شبھمن گل پر 12 لاکھ بھارتے روپے کا جرمانہ عائد ہوا ہے، کھلاڑی پر جرمانہ آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی” آج نیوز” کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کے شبھمن گل پر بدھ کے روز 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کے دوران کھلاڑی پر کسی ٹیم پر مینیمم اوور ریٹ کے کوڈ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کی پہلی شکست بھی اسی میچ میں شبھمن گل کے حصے میں آئی ہے جہاں چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو 63 رنز سے شکست دی۔
آئی پی ایل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شبھمن گل، گجرات ٹائٹنز کے کپتان پر ان کی ٹیم کے سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے چونکہ آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت یہ ان کا پہلا جرم ہے، یہی وجہ ہے کہ ان پر 12 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس سے قبل ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا تھے تاہم بہترین کارکردگی پر شبھمن گل کو کپتان بنایا گیا جبکہ شبھمن نے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ ممبئی انڈینز کے خلاف جیتا تھا۔اس سے قبل گزشتہ دنوں آئی پی ایل میچ کے دوران بدنظمی کی صورتحال دیکھی گئی تھی، جہاں میچ میں موجود شائقین ایک دوسرے پر مکے اور گھونسے برساتے دکھائی دیئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں