Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessپاکستان برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا معاہدہ طے پاگیا



\اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمد کا معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کی تکمیل میں گرین پاکستان انیشیٹیو جی پی آئی کے تحت قائم کی گئی (FONGROW) کمپنی نے عملی کردار ادا کیا۔برازیل سے درآمد شدہ مویشیوں کی کھیپ ایئرکارگو کے ذریعے28مارچ کوسیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراترےگی جہاں سے اسے پیرووال ماڈل فارم پنجاب لے جایا جائے گا۔معاہدے کے مطابق پاکستان برازیل سے 9 نسلوں کےمویشی درآمد کرے گا جن میں مقامی اور برازیلین نسل کے مویشی شامل ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران برازیل سفیراولینتھوویرا نے کہا کہ برازیل اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کی بہترین صلاحیت موجود ہے،برازیلین سفیر نے کہا کہ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے اس شعبے کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔برازیل کے سفیر نے مزیدبتایا کہ ریڈ سندھی نسل کے مویشی 1950 ء میں پاکستان سے برازیل لےجائے گئے تھے جن کی نسل کو آج تک محفوظ رکھا گیاہے۔
درآمدشدہ مویشیوں میں نیلوری،ریڈس سندھی، گزیرہ، براہمن، اینگس اور دیگر نسلو ں کے مویشی شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں