Saturday, January 4, 2025
ہومWorldکیا اس برس بھی سرینگر کے مسلمان عید گاہ میں نماز ادا...

کیا اس برس بھی سرینگر کے مسلمان عید گاہ میں نماز ادا کر سکیں گے یا نہیں ؟ مودی سرکار کا حکم نامہ آ گیا



سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا اس برس بھی  سرینگر کے مسلمان عیدا گاہ میں نماز ادا کر سکیں گے یا نہیں  ؟ اس حوالے سے  مودی سرکار کا حکم نامہ آ گیا   ہے ۔ خبر رساں ادارے “کے پی آئی ” کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں نریندرمودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت نے اس مرتبہ بھی کشمیری مسلمانوں کو عیدگاہ سرینگر میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا  ہے ۔ سرینگر کے مسلمانوں میں اس معاملے پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔

“جنگ ” کے مطابق اس حوالے سے بی جے پی رہنما اور مقبوضہ علاقے کے وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا ہے کہ اس سال بھی عید گاہ سری نگر میں نمازِ عید ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بی جے پی رہنما نے اپنے اس فیصلے کا جواز فراہم کرنے کے لیے دعویٰ کیا ہے کہ عید گاہ کی حالت درست نہیں۔

بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے دیگرحقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں۔

کشمیری مسلمانوں کو جمعے اور عید کی نمازوں کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے، انہیں محرم الحرام کے جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں