Saturday, December 28, 2024
ہومSportsڈیوڈ ولی اچانک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے

ڈیوڈ ولی اچانک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی اچانک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے دستبردار ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو لکھنؤ سپر جائنٹس میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈیوڈ ولی نے گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ڈیوڈ ولی گزشتہ ہفتے راجستھان رائلز کے خلاف لکھنؤ کے افتتاحی میچ سے محروم رہے تھے۔فاسٹ بولر مارک ووڈ کی دستبرداری کے بعد وہ اس سیزن میں لکھنؤ کو چھوڑنے والے دوسرے انگلش کرکٹر بن گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری اس سے قبل پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہیں لکھنؤ کی تیم میں ایک لاکھ 23 ہزار ڈالرز کے عوض شامل کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں