Friday, December 27, 2024
ہومSportsکاکول اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کی تیسرے روز بھی فزیکل ٹریننگ

کاکول اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کی تیسرے روز بھی فزیکل ٹریننگ



کاکول (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول کیمپ میں تیسرے روز بھی بھرپور فیزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا۔
افواجِ پاکستان کے جوانوں کی سرپرستی میں قومی کرکٹرز کا فیزیکل ٹریننگ کیمپ آرمی اسکول آف فیزیکل ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں جاری ہے۔
کیمپ کے تیسرے روز ریمپ پر فزیکل ٹریننگ اور رننگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑی مختلف کھیلوں میں بھی مشغول رہے۔ 
 پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں کھلاڑیوں کو خوشگوار ماحول میں ٹریننگ کرتے دکھایاگیا۔
 آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ روزے کی حالت میں ٹریننگ تھوڑی سی مشکل لگتی ہے۔
  فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی خدمت کرنے کا خواب دیکھا تھا، اب فوج کے جوانوں کے ہمراہ ٹریننگ کررہاہوں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں