Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsشنگھائی میں 92 ہزار 5 جی بیس اسٹیشن قائم

شنگھائی میں 92 ہزار 5 جی بیس اسٹیشن قائم


چین کے مالیاتی مرکز شنگھائی میں اس وقت تک 92ہزار 5 جی بیس اسٹیشن قائم کیے جاچکے ہیں۔

شنگھائی کمیونیکیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2023 کے آخر تک شہر میں موبائل کمیونیکیشن بیس اسٹیشن میں 38.5 فیصد 5جی بیس اسٹیشن تھے۔

اس مدت کے دوران شنگھائی میں 5جی موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 1کروڑ87 لاکھ سے زیادہ تھی جو گزشتہ سال سے تقریبا 40 فیصد زیادہ اور شہر کے کل موبائل فون صارفین کا 40.8 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ 2023 میں شنگھائی میں 1کروڑ15لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو فائبر آپٹک کیبلز کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل تھی،جن میں سے تقریبا27 لاکھ گھرانے 1ہزار ایم بی پی ایس یا اس سے زیادہ کی براڈ بینڈ سپیڈ کے ساتھ انٹرنیٹ براوز کر سکتے تھے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں