Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsبالٹی زعفرانی چکن سے انگلیاں چاٹتے رہ جائے گے

بالٹی زعفرانی چکن سے انگلیاں چاٹتے رہ جائے گے


بالٹی زعفرانی چکن بنانے کی ترکیب:

تیاری کا مکمل وقت۔۔۔۔20 منٹ
پکانے کا وقت۔۔۔۔35 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے۔۔۔۔6 افراد

1 مرغی 1 عدد (8 ٹکرے کروا لیں)

2 پیاز (چوپ کر لیں) 1 عدد

3 دہی (پھینٹ لیں) 2/3 کپ

4 زعفران 1 چائے کا چمچہ

5 بادام (پیس لیں) 1/2 کپ

6 لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ

7 سیاہ مرچیں (کُٹی ہوئی) 1/2 چائے کا چمچہ

8 لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

9 دار چینی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ

10 الائچی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

11 نمک حسب ذائقہ

12 لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچہ

13 پانی 2/3 کپ

14 کریم 2/3 کپ

15 ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچے (چوپ کر لیں)

16 مکھن 4 کھانے کے چمچے

17 تیل 2 کھانے کے چمچے

تیار کرنے کی ترکیب:

1،ایک کڑاہی میں مکھن اور تیل کو گرم کریں۔

2، اس میں گوشت ڈال کر ہلکا گولڈن کر کے نکال لیں۔

3، اسی تیل میں پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کر لیں۔

4، ایک پیالے میں دہی‘لہسن پیسٹ‘کُٹی ہوئی سیاہ مرچیں‘نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘الائچی پاؤڈر‘دار چینی پاؤڈر‘بادام پاؤڈر‘لیموں کا رس‘زعفران کو اکٹھا مکس کر لیں اس کو پیاز میں شامل کریں 2-3 منٹ تک بھون لیں۔

5، گوشت ڈالیں 3-4 منٹ تک بھون کر پانی ڈالیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

6، گوشت گل جائے‘تیل الگ ہو جائے اور گریوی بن جائے تو کریم مکس کریں۔

7، 1 منٹ پکا کر ہرا دھنیا مکس کریں چاولوں کے ساتھ یا تندوری روٹی کے ساتھ سرو کریں۔

 

 

 

Ste

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں