Friday, January 3, 2025
ہومWorld19اپریل سے بھارتی عام انتخابات کا آغاز بی جے پی کا سنی...

19اپریل سے بھارتی عام انتخابات کا آغاز بی جے پی کا سنی دیول کو ٹکٹ دینے سے انکار



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مخالف فلمیں بنانے کے باوجود بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بالی ووڈ سٹار سنی دیول کو الیکشن 2024 لڑنے کے لئے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 30 مارچ ہفتے کے روز بی جے پی نے لوک سبھا امیدواروں کی اپنی آٹھویں فہرست جاری کی تھی جس میں پنجاب سے چھ، اڈیشا سے تین اور مغربی بنگال سے الیکشن لڑنے والے دو امیدواروں کے نام شامل تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ س±پر سٹار سنی دیول جوکہ اس سے قبل گورداسپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے انہیں نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی نے سائیڈ لائن کرتے ہوئے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ سنی دیول پارلیمنٹ کے ر±کن ہونے کے باوجود بھی پارلیمنٹ سے اکثر غیر حاضر رہتے تھے، اسی وجہ سے پارٹی نے ا±ن کی جگہ دنیش سنگھ ببو کو الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ جاری کیا ہے۔اس سے قبل بی جے پی نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو ہماچل پردیش کے شہر مندی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 19 اپریل کو انتخابات کا آغاز ہوگا اور 4 جون کو حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں