Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanپی پی پارلیمانی وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات

پی پی پارلیمانی وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات



پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی اور سینیٹ کی پانچ مخصوص نشستوں کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد کی قیادت پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی اور ندیم افضل چن نے کی۔

وفد نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی نے پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشست پر ن لیگ کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں