سیئول (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جنوبی کوریائی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل وے میزائل فائر کیا۔ جنوبی کورین صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ہمارے ملک میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل الجھن پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، اشتعال پھیلانے والی ایسی کوششیں جنوبی کورین عوام کو متحد کریں گی۔
دوسری جانب جاپان کے وزیراعظم نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی مذمت کر دی، انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر رہےہیں۔