Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanکراچی: بفرزون میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، پولیس

کراچی: بفرزون میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، پولیس


فوٹو فائل

کراچی کے علاقے بفرزون میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، ملزمان کی شناخت فیصل اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق بفرزون میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ ملزمان شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، پولیس کے تعاقب پر کے بی آر سوسائٹی میں مقابلہ ہوا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ملزمان کی شناخت فیصل اور ناصر کے ناموں سے کرلی گئی ہے، ملزم ناصر کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا، اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب نیا ناظم آباد کے قریب سے فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ تیسرا زخمی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کر کے آ رہے تھے پولیس اہلکاروں کے روکنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

شارع فیصل نرسری کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، اہلکار سادہ لباس میں تھا، واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں