Friday, January 3, 2025
ہومSportsآرمی چیف کے قومی کرکٹرز کو افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل

آرمی چیف کے قومی کرکٹرز کو افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیے جانے والے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے کاکول کیمپ میں شریک کرکٹرزکو 7 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا تھاتاہم شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور قومی کرکٹرز کو اب 8 اپریل کو افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔آرمی چیف کے ساتھ افطار ڈنر پر افواجِ پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ افواجِ پاکستان کے جوانوں کی سرپرستی میں قومی کرکٹرز کا فیزیکل ٹریننگ کیمپ آرمی سکول آف فیزیکل ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں جاری ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کاکول کیمپ 8 اپریل سے قبل ختم کر دیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں