کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹاک مارکیٹ 69 ہزار 600 سے زائد پوائنٹس پر بند ہو گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 1203 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہو گیا۔
گذشتہ روز سٹاک مارکیٹ 660 پوائنٹس اضافے سے 68 ہزار 416 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔