Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsعدالتی حکم پر بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان ملاقات

عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان ملاقات


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس کے لیے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل لایا گیا۔

بشریٰ بی بی کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل لایا گیا، اڈیالہ جیل کے سامنے سڑک کی ایک جانب کو بند کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کی ملاقات عدالتی احکامات پر کرائی گئی جو کہ ایک گھنٹے تک جاری رہی بعد ازاں بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے واپس بنی گالا پہنچادیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا جس کی قیادت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے کی۔

کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اڈیالہ جیل جانے والی سڑک بلاک کردی، پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے سے جانے سے روک دیا۔

مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے گئے۔ جیل کالونی گیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں