Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsعید پر شوبز ستاروں کے پہناوے اور پیغامات

عید پر شوبز ستاروں کے پہناوے اور پیغامات


عید خوشیوں کا تہوار ہیں، بچے ہوں یا بڑے، سب ہی میٹھی عید کو اپنے اپنے انداز سے مناتے ہیں اور اس خاص دن پر شوبز ستاروں کی چکا چوند دیکھنے کے لائق ہوتی ہے۔

عید کا چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی سوشل میڈیا شوبز ستاروں کے چاند رات مبارک کے پیغامات سے بھر گیا۔

ایسے میں ہر خاص و عام اپنی عید کی تیاری کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دے رہا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی اپنے مداحوں و فالوورز کو چاند رات و عید الفطر کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

کم و بیش تمام شوبز فنکاروں نے چاند رات خوب جوش و جذبے کے ساتھ منائی معروف اداکارائیں خوبصورت لباس زیب تن کیے انٹرنیٹ پر خوب جلوے بکھیر رہی ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین اور مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

منشا پاشا نے عید کی مناسبت سے مہندی لگانے کا اہتمام کیا تو یشمہ گل گجرے ڈھونڈنے نکل گئیں جبکہ اداکارہ ماورہ حسین نے سرخ جوڑے میں تصویر شیئر کی اور عید کی مبارک باد پیش کی۔

عید کی صبح کا آفتاب طلوع ہوا تو اداکار بلال قریشی و اہلیہ و اداکارہ عروسی قریشی کے سنگ عید کے لباس زیب تن کئے تصاویر سوشل میڈیا پہر شیئر کی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

خوبرو اداکارہ کبرا خان بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں ہلکے سبز و مرون عید کے جوڑے میں تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے نام خوبصورت دعا کے ساتھ پیغام جاری کیا اور عید کی مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ صبور علی نے جہاں چاند رات کو گلابی جوڑے میں جلوے بکھیرے وہیں انہوں نے اپنے شوہر و اداکار علی انصاری کے سنگ عید کے روز سیاہ رنگ کی میچنگ کرتے ہوئے اپنا جادو چلایا۔

اعتکاف سے اُٹھنے والی اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے اہل خانہ کے سنگ تصویر شیئر کی اور عید کی مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ اریبہ حبیب اور اداکار شہروز سبزواری نے بھی انسٹا پوسٹ اور اسٹوری شیئر کرکے مداحوں کو عید اور چاند رات کی مبارک باد پیش کی۔

اداکار عفان وحید نے سفید شلوار قمیض جبکہ اداکارہ کنزا ہاشمی نے پیلے جوڑے میں عید منائی اور مداحوں کو بھی یاد رکھا۔

سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنے بچوں کے ساتھ عید کے جوڑے میں تصاویر شیئر کے کے اپنی حسین عید کا منظر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں