لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے بعد محمد عامر نے اس پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر محمد عامر نے اپنے انٹرنیشنل میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ شروع اللّٰہ کے نام سے‘‘۔یادرہے کہ محمد عامر نے آخری مرتبہ 2020ء میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔
محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ عماد وسیم نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لی ہے جس کے بعد انہیں بھی اس سیریز میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔