Saturday, January 4, 2025
ہومWorldبھارت اور بنگلا دیش میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

بھارت اور بنگلا دیش میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے



بھارت اور بنگلا دیش میں آج عید الفطر
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت اور بنگلا دیش میں مسلمان  آج عید الفطرمذہبی جوش و جذبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عیدالفطر کی نماز کا بڑا اجتماع نئی دہلی کی جامع مسجد میں ہوا۔بھارت بھر کی مساجد اور کھلے میدانوں میں بڑے بڑے دعائیہ اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔  ممبئی میں مسلمانوں نے ماہم مسجد اور  ریاست اتر پردیش میں شاہ جمال علی گڑھ عید گاہ جبکہ حیدرآباد دکن میں مشہور چار مینار سے متصل مکہ مسجد میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی۔

دوسری جانب  مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ سمیت بھارت کی ریاست تمل ناڈو اور کیرالہ میں مسلمانوں نے گزشتہ روز عید الفطر منائی۔

علاوہ ازیں بنگلا دیش میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عید کی نماز کا بڑا اجتماع دارالحکومت ڈھاکہ میں ہوا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں