Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationٹریننگ سےغیر حاضری کا نوٹسالیکشن کمیشن کا پولنگ عملے کیخلاف کارروائی کا...

ٹریننگ سےغیر حاضری کا نوٹسالیکشن کمیشن کا پولنگ عملے کیخلاف کارروائی کا فیصلہ



(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن کی ٹریننگ سے غائب رہنے والے اساتذہ کی شامت آگئی ،الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹاف کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے غیر حاضر رہنے والے عملے کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی جانب سے تمام چیف سیکریٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ضرور پڑھیں:فواد چودھری کا انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطے کے مطابق سخت ترین کارروائی یقینی بنائی جائے، اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یادرہے ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں ،پولنگ ڈے کے حوالے سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جارہی ہے،باقی انتظامات بھی کیے جارہے ہیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں