Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsآسٹریلیا: شاپنگ سینٹر میں چاقو سے حملہ، 5 افراد ہلاک

آسٹریلیا: شاپنگ سینٹر میں چاقو سے حملہ، 5 افراد ہلاک


آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شاپنگ سینٹر میں چاقو سے ہونے والے حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس اسسٹنٹ کمشنر انتھونی کوک کا کہنا ہے کہ ملزم کو شاپنگ سینٹر میں جائے وقوع پر ایک خاتون پولیس افسر نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا، ابھی تک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق شام 4 بچے ملی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اکیلے ہی لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا، جوابی کارروائی سے ملزم ہلاک ہوگیا ہے، اب شاپنگ سینٹر میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آور کے مقاصد کا تعین کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں 8 ماہ کے بچے اور اس کی ماں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کئی لوگوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مال کے اندر سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور شارٹس اور اسپورٹس جرسی پہنے ہوئے ہے اور اس کے ہاتھ میں چاقو ہے۔

واقعہ کے وقت شاپنگ سینٹر میں خریداروں کا رش تھا، مقامی میڈیا نے بتایا کہ واقعے کے بعد سینکڑوں لوگوں کو شاپنگ سینٹر سے نکال لیا گیا ہے، سوشل میڈیا ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ واقعے کے بعد شاپنگ مال اور اطراف میں بھگدڑ مچ گئی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں