Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanبارش سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں: میئر کراچی

بارش سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں: میئر کراچی


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—-فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

ایک بیان میں مریضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں واٹر کارپوریشن کی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نالوں کی صفائی بھی جاری ہے، چوکنگ پوائنٹ پر پمپ پہنچا دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیۂ عظمیٰ کراچی کے عملے کی چھٹی منسوخ ہے، سولڈ ویسٹ کا عملہ بھی سڑکوں پر موجود ہے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر تمام ادارے آن بورڈ ہیں۔

 بجلی کی سپلائی کا نظام مستحکم ہے: ترجمان کے الیکٹرک

ادھر ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، بجلی کی سپلائی کا نظام مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں مدد کے لیے موجود ہیں، بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش اور کھڑے پانی میں موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے، شہری ٹی وی، انٹرنیٹ اور کیبلز و ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کی ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ قائم رکھیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور بجلی بند کی جا سکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں