پیٹرسن نے کہا کہ ’’ابھی ہم جو ہوٹنگ سن رہے ہیں، مجھے پتہ ہے کہ وہ سپر کنگز کے سابق کپتان (دھونی) کے ذریعہ میدان کے ہر طرف اس کے (پانڈیا کے) خلاف شاٹ کھیلنے سے خوش تھے، اس سے آپ کو افسوس ہوتا ہے، کیونکہ ان میں جذبات ہیں۔ وہ ایک ہندوستانی کھلاڑی ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ اس کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جائے۔ اس لیے جب یہ ہوتا ہے تو اس کا اس پر اثر ہوتا ہے۔ یہ اس کے کرکٹ پر اثر ڈال رہا ہے۔‘‘ پیٹرسن نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ جب چنئی سپر کنگز کے بلے باز تیز گیندبازوں کے خلاف آسانی سے رن بنا رہے تھے تو پانڈیا نے اپنے اسپنروں کا استعمال کیوں نہیں کیا۔