Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanملت ایکسپریس واقعہ، کانسٹیبل کے فون کا CDR حاصل ہوگیا

ملت ایکسپریس واقعہ، کانسٹیبل کے فون کا CDR حاصل ہوگیا



ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے خاتون پر تشدد کے کیس میں تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے کانسٹیبل کے فون کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ ریلوے عبداللّٰہ شیخ  کا کہنا ہے کہ سی ڈی آر کے مطابق 7 اپریل کو کانسٹیبل منیر کا فون کراچی اور حیدر آباد کے درمیان رہا۔

کانسٹیبل منیر کا فون اس کی والدہ کے نام پر ہے، کانسٹیبل کے فون سے 19 فون کالز اور ایس ایم ایس ریکارڈ پر ہیں۔

فون ریکارڈ کے مطابق کانسٹیبل منیر 8 اپریل کو کراچی واپس گیا، تحقیقات جاری ہیں، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد تشدد کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا بعد ازاں خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس کا اہلکار ضمانت پر آزاد ہوگیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں