کیتو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایکواڈور میں ہسپتال پر قبضے کی کوشش کرنے والے درجنوں گینگسٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبہ گیاس کے قصبے یاگواچی کے ایک ہسپتال پر جرائم پیشہ افراد کے گروہ نے دھاوا بول دیا اور ہسپتال پر قبضے کی کوشش کی، گینگسٹرز نے ہسپتال میں اپنے زیر علاج ساتھی کو مخالفین کے حملے سے بچانے کیلئے قبضہ کرنے کی کوشش کی تاہم ملزمان کا زخمی ساتھی دم توڑ گیا۔اس دوران سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئےہسپتال پر دھاوا بولنے والے جرائم پیشہ گینگ کے 68 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ ایکواڈور میں فورسز کی جانب سے گینگسٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 2,700 سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔